ہانیہ عامر کی عاشر وجاہت کے ساتھ بولڈ ویڈیو وائرل، مداحوں کا سخت ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟ ہانیہ عامر کی بولڈ ویڈیو پر مداحوں کا سخت ردِ عمل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے عاشر وجاہت کے ساتھ ایک بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر مداحوں نے سخت ردِ عمل دیتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر مشہور فلمی ہدایت کار وجاہت رؤوف کے بیٹوں کے ہمراہ نظر آئیں۔ وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو عاشر کے سینے پر سر رکھے ان کا گانا کیوں گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ہانیہ عامر نے وجاہت برادرز کے ہمراہ گانے کی ویڈیو شیئر کی جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ہانیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی فنکارہ پر شدید تنقید کی جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی، جو دیگر سوشل میڈیا فورمز سے شیئر کی گئی اور مداحوں نے اس پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا۔ 

ہانیہ عامر نے اداکاری کے سفر کا آغاز بہت کم عمری میں کیا اور اب تک وہ بہت سی مشہور برانڈز کے کمرشلز، ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تتلی، وصال اور عشقیہ نامی ڈرامہ سیریلز کے علاوہ اداکاری ہانیہ عامر کو جانان، نامعلوم افراد 2 اور پرواز ہے جنون نامی پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے مسئلۂ فلسطین پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تبدیلی لانے کیلئے عوامی تباؤ ضروری ہے۔

رواں برس مئی کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے فلسطین میں جاری کشیدگی اور حملوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آرام دہ زندگی گزار کر شرمندگی محسوس کررہی ہوں۔

مزید پڑھیں: سماجی تبدیلی کیلئے عوامی دباؤ ضروری ہے۔ہانیہ عامر

Related Posts