پی ایس ایل 6، غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL 6

کراچی :پی ایس ایل 6 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شیڈول ہیں،کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا افتتاحی میچ 20 فروری کو ہوگا۔

کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ ہرشل گبز اور 3 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے، جنوبی افریقی کھلاڑی کولن انگرام، ویسٹ انڈین چیڈوک والٹن بھی پہنچ گئے، افغان کرکٹر نور احمد بھی کراچی پہنچ گئے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ،کوئٹہ گلیڈی ایٹراورلاہور قلندر کے کھلاڑی بھی کراچی آئیں گے،رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک،امام الحق،کامران اکمل نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔پاکستان سپر لیگ،پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوران تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لیگ کے میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں 20 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:حلیمہ سلطان اب پی ایس ایل میچز میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائیں گی

ایونٹ 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہے گا۔ فیصلے کے مطابق اب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کُل 7500 جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کُل 5500 تماشائی ٹکٹیں حاصل کرکے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر لائیو ایکشن سے محظوظ ہوسکیں گے۔

Related Posts