وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ریڈیو پاکستان اور قومی ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جاپانی سفیر سے ملاقات کی۔
پاکستان میں جاپانی سفیر کیننوری متسورا سے ملاقات کے دوران ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی میں نصب تکنیکی سازو سامان کو اَپ گریڈ کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کی منظوری دیدی
فردوس عاشق اعوان نے جاپانی سفیر کننوری متسورا سے قومی اداروں کی تنصیبات کو بہتر بنانے کے حوالے سے جاپانی سفیر سے تعاون کی درخواست کی جبکہ اس دوران پاک جاپان تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
SAPM on Information and Broadcasting, Dr. Firdous Aashiq Awan has sought Japanese assistance for modernizing and upgrading technological equipment installed at Radio Pakistan and Pakistan Television. She was talking to Japanese Ambassador to Pakistan, Kuninori Matsuda. pic.twitter.com/n528Cpa3pg
— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) November 16, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو کامیاب قرار دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کو کامیاب قرار دینے پر برہم