وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ملک میں امن و استحکام کیلئے جانفشانی سے سرحد پر فرائض سرانجام دینے والے پاک فوج کے شہداء کے مقروض ہیں۔
پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی قوم اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ تصویر میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار فردوس عاشق اعوان کو ایک سووینئر دیتے ہوئے نظر آئے۔
Met @OfficialDGISPR today . We owe to sacrifices of our martyrs for peace and stability and safeguarding our borders with their indomitable spirit. Pakistan nation and Pakistan army is 2nd to none in defeating the menace of terrorism. pic.twitter.com/vz1zl7UwCS
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 8, 2021
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے آج اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی شبانہ روز محنت سے پسماندہ علاقوں میں ترقی کا سفر شروع ہوا، جو دو نہیں ایک پاکستان کی عملی تعبیر ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتظامی، سیاسی اور عوامی امور بطریقِ احسن انجام دینا عثمان بزدار کا خاصہ ہے۔ سیاسی مخالفین کے جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود اتحادی بزدار حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی شبانہ روز محنت سے پسماندہ علاقوں میں ترقی کے سفر کا آغاز دو نہیں ایک پاکستان کی عملی تعبیر ہے! انتظامی، سیاسی و عوامی امور بطریق احسن انجام دینا عثمان بزدار کا خاصہ ہے۔ سیاسی مخالفین کے جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود اتحادی بزدار حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 9, 2021
یہ بھی پڑھیں: فوج کوسیاست میں نہ گھسیٹیں، کسی سے بیک ڈور رابطے نہیں۔آئی ایس پی آر