مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی سربراہی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی سربراہی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اسد عمر
مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی سربراہی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اسد عمر

رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تتر بتر اپوزیشن کی سربراہی کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ آزادی مارچ سے کشمیر کاز کونقصان پہنچے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ دھڑوں میں بٹی ہوئی اپوزیشن کا خاطر خواہ فائدہ اٹھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کو ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت سے نہیں روکا گیا۔پیمرا کا وضاحتی بیان

سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ آزادی مارچ نے بین الاقوامی سطح پر مسئلۂ کشمیر پر بھارت کے خلاف اٹھنے والی آواز کے خلاف کام کیا ہے۔ پاکستان نے مودی حکومت کو بے نقاب کیا، لیکن آزادی مارچ نے توجہ دوسری طرف منتقل کردی۔

سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے معاہدے کی پاسداری کی امید رکھتے ہیں جبکہ جید علماء مارچ میں شامل ہیں۔

این آر او کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، جب انہوں نے کہہ دیا کہ این آر او نہیں دینا تو ٹھیک ہی کہتے ہیں۔

اسد عمر نے نواز شریف کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرونِ ملک نہیں جائیں گے کیونکہ اگر وہ گئے تو پیچھے ان کی سیاست ختم ہوجائے گی جبکہ وہ سروسز ہسپتال کے علاج سے مطمئن بھی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دس ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں ۔

مقدمے کی گزشتہ ہفتے کی گئی سماعت کے دوران  جج راجہ جواد عباس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرانے دھرنا کیسز نمٹنے نہیں نیا دھرنا بھی آ رہا ہے، ان کیسز کو جلد نمٹا لیں اگلا دھرنا بھی آ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے اب سب سے زیادہ مصروف ججز میں اور شارخ ارجمند صاحب ہونے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی وی حملہ کیس،شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

Related Posts