اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کڑوا سچ یہ ہے کہ آر ایس ایس نے بھارت پر قبضہ کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظرئیے نے بھارت کی مودی حکومت کو جکڑ رکھا ہے۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ کے مودی مخالف بیان کو درست قرار دیتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے ہر ترقی پسند بھارتی شہری اس غم کو سمجھے گا۔
Bitter truth is extremIsts of #RSS have taken over India I hope every progressive Indian ll share the grief https://t.co/KrameipyVs
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 22, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں جاری احتجاج کے دوران طلبہ پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بالی ووڈ کے مسلم اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ نریندر مودی طالب علم نہیں رہے، نہ انہیں طلبہ سے ہمدردی ہے۔
طلبہ کی ظلم و جبر کے خلاف مخالفت کی گزشتہ روز تعریف کرتے ہوئے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ ناانصافی کے خلاف طلبہ کی جدوجہد کو خوشگوار سمجھتا ہوں۔
اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ طلبہ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوئے، لیکن مودی کے رویہ حیران کن نہیں۔طالب علم نہ رہنے والے مودی کو طلبہ سے ہمدردی نہ ہونے پر کوئی تعجب نہیں۔
مزید پڑھیں: نریندر مودی کو طلبہ سے ہمدردی نہیں۔نصیر الدین شاہ