کراچی میں باپ کی14 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی، ماں نے شوہر کےخلاف مقدمہ درج کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : شہر قائد کے علاقے محمدی کالونی میں پیر آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے الزام میں اس کے درندہ صفت باپ کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پیر آباد پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف 14 سال کی بیٹی سے عصمت دری کرنے کے الزام میں 4 جولائی کو ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

پولیس کودرخواست میں اس خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بیٹی کے پاس اپنے والد کے ذریعہ جنسی زیادتی کا ویڈیو ریکارڈنگ ثبوت موجود ہے جسے وہ بطور ثبوت عدالت میں پیش کرسکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کا شوہر طویل عرصے سے بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا لیکن وہ شرم کی وجہ سے خاموش رہی۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم حبیب الرحمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی عباسی کے سامنے پیش کیا جبکہ مجسٹریٹ کے سامنے ملزم نے بیٹی سے زیادتی کا اپنا جرم تسلیم کیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں بہن کی مدد سے ہوس پرست کی کمسن لڑکی سے زیادتی

عدالت نے ملزم کو تین دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا ہے اور مذکورہ کیس کی تفتیش خاتون پولیس افسر کو دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Related Posts