فیصل آباد میں ظلم کی انتہا، بااثر افراد کا ذہنی معذور نوجوان پر ڈنڈوں سے تشدد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد میں ظلم کی انتہا، بااثر افراد کا ذہنی معذور نوجوان پر ڈنڈوں سے تشدد
فیصل آباد میں ظلم کی انتہا، بااثر افراد کا ذہنی معذور نوجوان پر ڈنڈوں سے تشدد

فیصل آباد: ظلم کی انتہا ، بااثر افراد نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے ذہنی طور پر معذور نوجوان محسن رضا کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ ذہنی معذور نوجوان کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی محسن رضا جو کہ ذہنی معذور ہے اس پر دن دہاڑے مبینہ طور پر کیل لگے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

معذور نوجوان کے بھائی کا کہنا تھا کہ بااثر افراد نے پہلے میرے بھائی پر جانوروں کا چارہ چوری کرنے کا الزام لگایا اس کے بعد کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد کانشانہ بنایا جس سے میرے بھائی کی حالت بگڑ گئی ہے اور وہ اس وقت ٹی ایچ کیو اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

ذہنی معذور نوجوان کے بھائی کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والوں میں ابوبکر اور اللہ یار شامل ہیں جن کے خلاف پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوچکے ہیں۔

متاثرہ نوجوان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمیں انصاف دیا جائے۔ میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کرتا ہوں کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : شادی شدہ زندگی بہت اچھی ہے طلاق کا کبھی سوچا بھی نہیں، ایشوریا رائے

Related Posts