وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے نام پر کرائے کے احتجاجی لے کر حکومت گرانے کی کوشش کی، لیکن اسے گراتے گراتے خود گر گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے احتجاج کرنے والے لا کر وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو مزید مضبوط کردیا ہے۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں انتشار اور پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے چند درجن لوگوں کو ساتھ لے کر احتجاج کرنے کے باعث مضبوط ہو رہی ہے۔ احتجاجی خود گر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ن لیگ کو دن میں تارے نظر آ رہے ہیں۔فیاض الحسن کی شہباز شریف پر تنقید
شکریہ مولانا- آپ نے چند درجن لوگ لا کے عمران خان کی حکومت کو اور بھی مضبوط کر دیا ہے- اپوزیشن بھی وہ جس میں پھوٹ ہے- کرائے کے احتجاجی حکومت گراتے گراتے خود گر گئے-
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) November 1, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا کہ ملک بھر میں ایسا کوئی مسئلہ ہمیں نظر نہیں آتا جس پر مولانا فض الرحمان احتجاج کریں یا آزادی مارچ کیا جائے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لیے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کو عوام مسترد کرتے ہیں۔ احتجاج کے مقاصد بعد میں بتاؤں گا۔
مزید پڑھیں: ملک میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس پر فضل الرحمان کا آزادی مارچ ہو۔فیصل واؤڈا