پی سی بی کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ جزوی طور پر بحال کرنے پر غور جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ جزوی طور پر بحال کرنے پر غور جاری
پی سی بی کا ڈپارٹمنٹل کرکٹ جزوی طور پر بحال کرنے پر غور جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ بورڈکے حکام غور کر رہے ہیں کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو جزوی طور پر بحال کر دیا جائے کیونکہ کرکٹرز کو بے روزگار کرنے پر عوام کا شدید ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے کئی کھلاڑیوں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لیے نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ ایسا ہی ایک نوٹس ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر  مصباح الحق کو بھی بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کرکٹ بورڈ حکام نے متعلقہ محکموں کو خط لکھ کر کھلاڑیوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم اس معاملے میں بہتر نتائج نہ آنے پر ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

سینئر کرکٹرز نے کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کو ڈپارٹمنٹل ٹی ٹوئنٹی، انڈر 23اور 3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مشورے دئیے ہیں جس کے ذریعے کرکٹرز کے لیے روزگار پیدا کرنے پر غور جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا

Related Posts