وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہر حرکت اسے سیاسی اختتام کے قریب کرتی جارہی ہے جبکہ ان کا طرزِ عمل موجودہ دور سے مطابقت نہیں رکھتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے بھارتی آرمی چیف کا بیان شیئر کیا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی بھی وقت خراب ہوسکتی ہے جبکہ بھارت کو حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیارہونا چاہئے۔
بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ یہ عالمی برادری کی بھارت میں ہونے والے ہنگاموں سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ اور نہیں۔
وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ مودی کا ہر عمل اسے سیاسی اختتام کے قریب لا رہا ہے جبکہ ان کے پاس موجود نفرت پر مبنی سیاست اور نسل پرستی آج کے دور میں نہیں چلے گی۔
Nothing but a silly move to try and distract attention from what is happening inside of India! Every move that @narendramodi makes is taking him closer to his political end. Politics of hate & racism will not sell in this day and age. https://t.co/Azq81UGEzk
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 19, 2019