اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےعوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ترلائی ہیلتھ سینٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک 2 کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم احتیاط کریں گے تو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔انہوں نے ترلائی ہیلتھ سینٹر کے دورہ کے دوران دی جانے والی سہولیات اور ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : جامعہ اردو مستقل وائس چانسلرکے حق میں ملازمین نے بینرز لہرا دیئے