تاخیری حربوں سے محمد نوازشریف کی جان کو نقصان ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، مریم اور نگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے علاج میں تاخیری حربوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاخیری حربوں سے محمد نوازشریف کی جان کو نقصان ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ کہ حکومت کا تشکیل کردہ ڈاکٹرز کا بورڈ پہلے ہی تجویز کر چکا ہے کہ جلد از جلد نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے بھجوایا جائے ،سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کے وقت بھی ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا بیرون ملک علاج تجویز کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر صحت نے بھی اپنی پریس کانفرنس فل بورڈ کی رپورٹ کی توثیق کی ہے ،ای سی ایل سے نام نکالنے کا عمل مکمل ہوگا توایئرایمبولینس منگوانے اور بیرون ملک بھجوانے کے دیگر انتظامات مکمل ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نےکہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا عمل مکمل ہوگا توایئرایمبولینس منگوانے اور بیرون ملک بھجوانے کے دیگر انتظامات مکمل ہوں گے ،ای سی ایل کے عمل میں تاخیر کے نتیجے میں محمد نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں،ای سی ایل سے نام نکالنے کے عمل میں تاخیر ڈاکٹرز کے بورڈ کی تجاویز کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ وفاقی حکومت خود کرے، نیب

انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کو کچھ ہوا تو اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے ،محمد نوازشریف کی زندگی کا مسئلہ ہے اور حکومت سرکاری تشکیل شدہ بورڈ کی تجویز کے باوجود تاخیر کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی تشکیل کردہ ڈاکٹروں کا سرکاری بورڈ لکھ کر دے چکا پھر تاخیر کیوں کی جا رہی ہے؟۔

نہوں نے کہاکہ تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کے ساتھ یہ سلوک پاکستان کے عوام اور ایک باوقار انسان کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ عقل اور ہوش کے ناخن لیں، ڈاکٹرز مضطرب ہیں کہ جلد از جلد محمد نواز شریف کو علاج کے لئے باہر بھیجا جائے۔

انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے عمل میں ان کی جان کیلئے خطرات مزید بڑھ رہے ہیں،سٹیرائڈز کی بار بار کی ہائی ڈوز محمد نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ، ای سی ایل سے نوازشریف کا نام نکالاجائے تاکہ ائیر ایمبولینس کے انتظامات مکمل کئے جاسکیں۔

Related Posts