اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 97 ہزار 887 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 26 ہزار 580 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 689 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 83 مزید شہری انتقال کر گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61ہزار128 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار597 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6.03فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 4 لاکھ 10 ہزار 463 کیسز اور 12 ہزار 171 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں وائرس سے 4لاکھ 42 ہزار 401افراد متاثر اور 7ہزار89 جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 67 ہزار154 افراد متاثر اور 5ہزار 200جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 32 ہزار 517 کیسز اور 342اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 2 ہزار 94 شہری وائرس سے متاثر جبکہ 884 انتقال کر گئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا سے 10 ہزار 127 افراد متاثر جبکہ 179جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 131 کیسز اور 715 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 440 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 3 ہزار 755مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 79 ہزار 867 ہو گئی جبکہ گزشتہ 1روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ