پاکستان میں کورونا کے 720 نئے کیسز رپورٹ، 17 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 720 نئے کیسز رپورٹ، 17 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 720 نئے کیسز رپورٹ، 17 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 17 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 64 ہزار 384افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 269 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، لاہور کے 16 ریسٹورنٹ اور شادی ہال سیل

کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کرنے کا طریقۂ کار 

ملک میں کورونا، کیا طلبہ کو پروموٹ کرنا مسئلے کا حل ہے؟

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار831 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ1 لاکھ 96 ہزار19 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.60فیصد رہی۔

گزشتہ روز تک کورونا کیسز کی صورتحال: 

ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 37 ہزار 572 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 833جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 65ہزار175کورونا کیسز اور 7 ہزار 525اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 76 ہزار 650افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 679جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 114کیسز اور 352اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 366افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں 34 ہزار 385افراد کورونا سے متاثر جبکہ 740جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 6 ہزار 402 افراد متاثر جبکہ 937انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 974ہو گئی۔

گزشتہ روز تک 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 848مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 12 لاکھ 8 ہزار 438ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

Related Posts