لاہور: چوہدری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی۔
احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کی عدالت میں مریم نواز اور یوسف عباس کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا،اس دوران کمرہ عدالت ن لیگی رہنماؤں سے بھرا ہوا تھا۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف 2018میں انکوائری شروع کی گئی، مریم نواز نے غیر ملکیوں کی ملی بھگت سے چوہدری شوگر ملز کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی،ملزمہ نے ملز کی مرکزی شیئر ہولڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ابتدائی دور میں بھاری سرمایہ کاری بھی کی۔
اس موقع پر نوازشریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کے موکل سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں،اس لیے حاضری سے استثنی ٰکی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ پر رپورٹ طلب کی۔
مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پرضمانت منظور