پاکستان میں کورونا وائرس مزید 21 افراد کی زندگیاں لے گیا، 2ہزار 607نئے کیسز رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 21 افراد کی زندگیاں لے گیا، 2ہزار 607نئے کیسز رپورٹ
پاکستان میں کورونا وائرس مزید 21 افراد کی زندگیاں لے گیا، 2ہزار 607نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے مزید 21 زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔

پاکستان میں کورونا کی وباء کے اعداد و شمار جاری کرنے والی سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 816 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 607 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ وائرس سے متاثرہ 21 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

(covid.gov.pk)  کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 781 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 275 تک جاپہنچی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 834 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 19 ہزار 163 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 47331 ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حیدرآباد پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Related Posts