حیدرآباد پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدرآباد پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
حیدرآباد پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حیدرآباد: پولیس نے بیوی کو بے دردی سے تشدد کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ بلدیہ کی حدود میں واقع بیراج کالونی میں قرۃ العین بلوچ جس کی عمر 32 سال تھی کو اس کے شوہر عمر میمن نے مبینہ طور قتل کردیا ہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیاتھا جس پر ایس ایچ او بلدیہ انسپکٹر صغیر حسین سانگی نے متاثرہ لڑکی کے بھائی اسداللہ بلیدی کی موجودگی میں دفعہ 302 (قتل کی سزا) کے تحت مقدمہ نمبر 44/2021 درج کیا تھا۔

پولیس نے قتل میں ملوث ملزم محمد عمر میمن کو گرفتار کر کے ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا تھا۔ قرۃ العین عرف عینی چار بچوں کی ماں تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم اکثر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہلاک ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی اور بلجیئم میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی

قتل کی خبر سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور بہت سوں نے خاتون کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

https://twitter.com/Okayzehra1/status/1416103548325089281

ایک صارف زہرہ نے بتایا ، “میری بہن قرۃ العین کو اس کے شوہر عمر خالد نے 15 جولائی 2021 کو قتل کیا تھا ، جس سے اس کے چار چھوٹے بچے پیچھے رہ گئے ہیں۔” پولیس ان کی حفاظت کر رہی ہے کیونکہ ملزم ایک بااثر خاندان سے ہے۔ انصاف کے حصول کے لیے ہماری مدد کی جائے۔”

Related Posts