قصورواقعےمیں ملوث ملزمان کی اطلاع دینےپر50لاکھ روپےانعام دیاجائےگا،عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chief Minister Usman Bazdar confirms 1493 Corona cases in Punjab

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قصورمیں بچوں کے ساتھ بدفعلی کےبعد انہیں قتل  کرنے والے ملزمان کوجلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،انہوں نےملزمان کی اطلاع دینےوالے کو50لاکھ روپےدینے کابھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چونیاں پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور واقعے کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے بریفنگ بھی لی، اس موقع پروزیراعلیٰ عثمان بزدار نے  سانحہ چونیاں اور صوبے میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے بڑھتے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ  پولیس کو ٹھیک کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،صرف معطلیاں کافی نہیں بلکہ غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کو ملازمت سے برطرف کیا جائے۔

بعدازاں میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ آئی جی کو ہدایت کی ہے جو افسر فارغ ہو رہے ہیں، ان کی پوسٹنگ دوبارہ نہیں ہوگی اور اس کیس میں کسی قسم کا

دباؤ اور کوتاہی قبول نہیں کی جائے گی۔ ہم جو ایکشن لیں گے وہ سب کو نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قصورمیں 3بچوں کاقتل،مشتعل مظاہرین کاشدیداحتجاج، پولیس اسٹیشن پرحملہ

سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ قصور کے اندر چائلڈ پروٹیکشن سیل بنانے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ چونیاں کو ہم سیف سٹی کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے مدد مل سکے۔

Related Posts