سول اسپتال کراچی کی انتظامیہ ادویات چور مافیا کی سرپر ستی کرنے لگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Civil Hospital Karachi

کراچی:  سندھ کے سب سے بڑے اسپتال ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کی انتظامیہ ادویات چور مافیا کی سرپر ستی کرنے لگی اورڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سیکورٹی کی سربراہی میں اسپتال کے ملازمین کو زبردستی اس گروپ میں شامل کروایا جارہا ہے۔

پاکستان پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف سندھ کے ترجمان نے کہا ہے سندھ کے سب سے بڑے اسپتال میں انتظامی امور کی ناکامیاں چھپانے کیلئے افسران نے انتقامی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹر روتھ فائو سول اسپتال میں مریض معیاری و سستی طبی سہولتوں سے محروم

انتظامی امور چھوڑ کر اسپتال میں گروہ بندی کو فروغ دے رہی ہے، اسپتال انتظامیہ ایک گروپ کی کھلم کھلا حمایت کررہی ہے جس سے ملازمین میں بے چینی فضا ہاء جاتی ہے۔

جس کے سربراہی انتظامی افسران کررہے ہیں ان انتقامی کاروائیوں کی بدولت پیرامیڈیکل اسٹاف میں خوف و ہراس کی کیفیت ہے اور بہت سارے لوگ اس عتاب کے زیر میں ہے اب انتظامیہ انتظامی امور کو چھوڑ کر سیاسی امور پر اپنی توجہ دے کر اپنی ناکامی چھپانے میں مصروف ہے۔

جس کی پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے ترجمان شدید انداز میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اسپتال کے انتظامی معاملات میں بہتری لائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

Related Posts