بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، ماں اور بیٹا شدید زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak Army soldier, two civilians martyred in Indian firing along LoC

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

باغ :بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستورجاری ہیں۔

بھارتی فوج نے ایل اوسی پر آج پھربلااشتعال فائرنگ کردی، جس سے ماں اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے سماہنی آزاد کشمیر کے گاں بنڈالہ میں بھارتی فوج کی شدید فائرنگ اورگولہ باری کر دی۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ماں اوربیٹا زخمی ہوگئے۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ زبردست اور بھرپور انداز میں جواب دیا جا رہا ہے۔

Related Posts