21 اکتوبر کے بعد ہفتہ بے نقابی سندھ حکومت منائیں گے ، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

haleem adil sheikh visit Ehsas center in tando allahyar

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا جونیئر زرداری نے تحریک چلانے کی بات کر رہے ہیں، کہ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے، پہلے وہ اپنی ہی سندھ حکومت کو دیکھ لیں سندھ میں ایک پاگل کتا ان سے پکڑا نہیں جاتا جس کے قابو کرنے کے لئے رینجرز سے مدد لی جاتی ہے۔

سندھ ایک لاکھ پینتیس ہزار لوگوں کو کتوں نے کاٹا ہے جس کو ویکسین تک نہیں ملی ایک لشکر تیار ہورہا ہے جو ملک کے خلاف تحریک چلا رہا ہے بلاول ان کی مدد کے لئے سہولتکار بنر رہے ہیں۔ جھاد جائز ہے لیکن سیاسی مقاصد کے لئے جہاد نہیں ہوتا پاکستان کے لوگوں کو پاکستان کے لوگوں کے خلاف تیار کیا جارہا ہے۔

بلاول جس ٹہنی پر بیٹھے ہیں اسی ٹہنی کو کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں آزادی مارچ برائے آزادی زرداری و کرپٹ سیاستدانوں مارچ ہے جس کی سندھ سے پیپلزپاٹی مدد کر رہی ہییہ چوروں کو آزاد کرانے کے لئے مارچ ہے جس میں غریب عوام کو استعمال کیا جارہا ہیے ۔

سندھ حکومت نے مارچ کے شرکاء کو حلوہ، ڈیزل مہیا کرنے کے لئے کمیٹی بنائی ہے ہم ہمارے بچے جانے نہیں دیں گے، مولانا کس کے خلاف جنگ کرنا چاہتے ہیں، مولانا صاحب کا ڈیزل اور حلوہ بند ہوا ہے اس لئے چلا رہے ہیں۔

مولانا نے کبھی اسرائیل کے خلاف جہاد کیوں نہیں کی ڈرون حملوں لال مسجد سمیت امت مسلمہ پر مظالم پر کیوں نہیں جہاد کا علان کیا تب صرف عمران خان ایک واحد لیڈر تھے جنہوں نے ڈروں حملوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ مولانا اپنی فوج بنا کر وڈیو سوشل میڈیا پر دے رہے ہیں جس کی وجہ ملک کا امیج خراب ہورہا ہے مولانا پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کا حصہ بن چکے ہیں دوبارہ ملک کو گرے لسٹ میں ڈلوانا چاہتے ہیں۔ مگر اب ایسا ہونے نہیں دیں گے مولانا کا وقت ختم ہوچکا ہے اب ان کی سازش نہیں چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا سندھ پولیس کی کارکردگی انتہائی خراب ہے ہمارے کارکنوں کو قتل کیا گیا ملزمان گرفتار نہیں ہوئے۔ ایک پاگل کتے کو بھی سندھ پولیس قابو نہیں کر سکی تھی یہ ثبوت ہے کہ سندھ پولیس سیاسی بن چکی ہے کراچی میں دوبارہ وہی حالات پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا لال ٹی شرٹ پہن کر وزیر اعلیٰ نے کہا صفائی کریں گے، مائی کلین کراچی کے نام پر بھی فنڈز جاری کئے یہ سارے طریقے ہیں کرپشن کرنے کے کہیں بھی ان کے منسٹر نظر نہیں آتے ہیں ہر اضلاع میں فنڈز جاری کئے گئے ہیں کوئی رزلٹ نہیں نکلا ہمیں وزیر اعلیٰ کی تصویر نہیں چاہیے ہمیں صفائی چاہیے ۔

مائی کلین کراچی ٹوپی ڈراما ہے چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہیں جاتا ہے ایمرجنسی میں حرام کو حلال کہہ کہا جاتا ہے کروڑوں روپے گٹروں کی نظر ہوکر ان کی جیبوں میں چلا گیا ہے 21 اکتوبر کے بعد پورے کراچی کا ہم دورہ کریں گے عوام کو دکھائیں گے کس طرح مائی کلین کراچی کے نام پر فنڈز ہڑپ کئے عوام کو اسمبلی فلور پر بتائیں کتنا بجیٹ ہڑپ کیا گیا 21 اکتوبر کے بعد ہم پی ٹی آئی کے اراکین ہفتہ بے نقابی سندھ حکومت منائیں گے ہم دکھائیں کہ کراچی میں کچرہ کہاں پڑا ہے پیسہ کہاں لگایا گیا ہے۔

Related Posts