آصف زرداری کوکچھ ہواتو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی، بلاول بھٹوزرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif-Zardari-Bilawal-Bhutto
آصف زرداری کوکچھ ہواتو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،بلاول بھٹوزرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے آصف زرداری کی درخواست مسترد ہونے پر ان کے صاحبزادے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی جانب سےسخت ردعمل دیاگیا۔

آصف زرداری کو جیل سےاسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کئے جانے پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹروں نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق متعدد رپورٹس دیں، جن میں آصف زرداری کوجیل میں طبی سہولیات اور اسپتال منتقل کرنے کی سفارشات موجود ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں الزام عائد کیا ہے کہ ریاست میرے والد کی گرتی صحت کو میری پارٹی پر دباؤ بڑھانے کے لئے استعمال کر رہی ہے، اگست سے کسی بھی چیز میں مجرم قرار دیے بغیر آصف زرداری قید میں ہیں جبکہ انہیں اب بھی طبی علاج کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کر بنیادی انسانی حق سے ان کو محروم کیا جا رہا ہے۔ انہیں اسپتال نہیں لے جایا گیا بلکہ فریج تک مہیا نہیں کیا گیا کہ وہ اپنی انسولین اور دیگر دوائیں رکھ سکیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر ان کے والد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف ہوگی، ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ وہ جمہوری سیاست اور اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

دوسری جانب بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘آصف زرداری کو اگست میں راتوں رات جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اب اکتوبر! میں دل کے مریض کو زندگی کا حق دینے سے انکار کیا جارہا،ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ‘یہ کس طرح منصفانہ ہے؟ کیونکہ وہ ایک سابق سویلین صدر تھے؟

Related Posts