چیئرمین پیپلزپارٹی نے شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto Zardari Criticise PM imran khan

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) میں اختلافات مزید بڑھ گئے۔ پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جاری اظہاروجوہ کے نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی کے اجلاس کے شرکاء کو شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کو پڑھ کر سنایا اور نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا جس پر اجلاس کے شرکا کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سیاست عزت کے لئے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی زیرصدارت ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ملکی معیشت، آئی ایم ایف سے ڈیل اور اسٹیٹ بینک آرڈیننس پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

Related Posts