اپنی کامیابی کشمیریوں کے نام کرنے والے باکسر محمد وسیم کا کوئٹہ آمد پر والہانہ استقبال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپنی کامیابی کشمیریوں کے نام کرنے والے باکسر محمد وسیم کی کوئٹہ آمد، والہانہ استقبال
اپنی کامیابی کشمیریوں کے نام کرنے والے باکسر محمد وسیم کی کوئٹہ آمد، والہانہ استقبال

کوئٹہ: بین الاقوامی باکسنگ مقابلے میں جیت کر اپنی کامیابی مظلوم کشمیریوں کے نام کرنے والے مایہ ناز باکسر محمد وسیم کی کوئٹہ آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا جس پر انہوں نے پاک  فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔ 

متحدہ عرب امارات میں فلائی ویٹ چیمپین شپ جیتنے والے باکسر محمد وسیم نے کوئٹہ ائیر پورٹ پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چھ ماہ کی سخت ٹریننگ کے بعد یہ چیمپین شپ جیتی۔

Image result for Boxer muhammad waseem media talk

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گردن پر گیند لگنے سے زخمی کھلاڑی بے ہوش ہوگیا

باکسر محمد وسیم نے کہا کہ اس سے قبل حکومتی عدم توجہی کا گلہ میں نے کبھی نہیں کیا، تاہم کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اسپورٹس اسٹار کے استقبال نہ کرنے کا شکوہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کے لیے لڑتا ہوں اور اس بار بھی پاکستان کے لیے لڑا اور اب میری توجہ بین الاقوامی مقابلوں پر ہے۔ آئندہ بھی ایسے ہی مقابلے جیت کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل دبئی میں فلائٹ ویٹ باکسنگ فائٹ میں شاندار کامیابی کےبعد باکسر محمد وسیم وطن واپس لوٹے تو حکومتی اہلکاروں میں سےکوئی ان کااستقبال کرنے نہ آیااورانہیں ٹیکسی پرروانہ ہوناپڑا۔

محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آوٹ کر تے ہوئے جیت کشمیریوں کے نام کی تھی، محمدوسیم نے فلپائنی  باکسر کونراڈوسور کو محض 82 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے فتح حاصل کی تھی۔

ملک کا نام روشن کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کے باوجود استقبال نہ ہونے پرسوشل میڈیاصارفین نےاپنےرد عمل کااظہارکیاجس پرمحمدوسیم نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ” میں ائرپورٹ پراستقبال کے لیے نہیں لڑ رہا ہوں بلکہ اس لیے لڑ رہا ہوں کہ عالمی سطح پرپاکستان کااستقبال ہو، ہر فائٹ ، ہرکیمپ ، ہر ٹریننگ اور ہرٹور میرے لیے یہ ثابت کرنے کا موقع ہوتا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا کتنا ٹیلنٹ موجود ہے”۔

مزید پڑھیں: باکسرمحمدوسیم کاقوم سے شکوہ،لیجنڈ کرکٹروسیم اکرم کی معذرت

Related Posts