پاکستان کےمعروف اداکارایوب کھوسہ ٹی وی اسکرین پر توہیروہیں ہی لیکن انہوں نے اپنی حقیقی زندگی میں یہ ثابت کردیاکہ وہ کسی ہیرو سےکم نہیں ، جوکرکےلباس میں ملبو س ایک آدمی جو اپنی حرکتوں سےلوگوں کادل بہلاتالیکن لوگوں کوہنسانےوالے اس مصنوعی چہرے کےپیچھےنہ جانےکتنے دکھ چھپےہوتےہیں ۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ایوب کھوسہ نے سوشل میڈیاپر ایک تصویرشیئرکی جس میں ان کے ساتھ ایک جوکرکوبھی دیکھا جاسکتاہے،ان کاکہناتھاکہ جب انہوں اس شخص سے اس کاماسک اتار کرتصورلینے کی خواہش ظاہرکی تواس نے صاف منع کردیا اور کہاصاحب “میرےگھروالوں کو نہیں معلوم کہ میں جوکرکالباس پہن کر روزی کمایاکرتاہوں”۔
یہ بھی پڑھیں:کوروناکی وجہ سے کاروباربند،مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے، وزیراعظم
اداکارایوب کھوسہ سے ملاقات کرنےوالاجوکرکے لبا س میں ملبو س شخص اپنے خاندان کی ضروریات کو پوراکرنےکیلئے لوگوں کوہنساتاہےتاکہ اسے کچھ پیسےمل سکیں اور وہ گھرلےجاسکے۔