کراچی میں دودھ مہنگا ہونے پر ایاز میمن موتی والا حکومت پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ayaz memon motiwala

کراچی :چیئرمین کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کے جن کو قابوکرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

کراچی میں دودھ کے نرخوں میں من مانے اضافے پر حکومتی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، دس روپے کلو کا اضافہ مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ دودھ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے تاجر برادری کا ایسے منافع خوروں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جو عوام کا خون چوستے ہیں اور غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دودھ کی قیمت غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہے دن بدن بڑہتی ہوئی مہنگائی نے غریب کا جینا دو بھر کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا درآمدی گندم70فیصد غیرمعیاری ہونے کا دعویٰ

حکومت دودھ فروشوں کے مسائل کو حل کرے اور جو بھی ان کے جائز مطالبات ہیں ان کو حل کرنے کے لیئے بھرپور اقدامات کرے اور دودھ کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لیئے کمیٹی بنائے جو کہ اخراجات کا تخمینہ لگانے کے بعد دود ھ کی فی لٹر قیمت کو متعین کرے اور تمام دودھ کی دوکانوں پر سرکاری نرخوں پر دودھ کی فراہمی کو یقینی بنائے اور ناجائز منا فع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کر ے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں اور عوا م کو ریلیف دینے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور غریب لوگ مزید غریب ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کا جب دل کرتاہے وہ اپنی مرضی سے اشیائوں کے نرخ بڑھا دیتا ہے حکومت کو چاہیئے کہ ایسے منافع خور وں کے خلاف کمیٹیوں کا قیام کرے جو کہ ایسے اقدامات کرنے والے لوگوں کے خلاف بھرپور کاروائی کر ے تا کہ ایسے عناصر جو مہنگائی کا سبب کا بنتے ہیں ان کا قلع قمع کیا جا سکے۔

Related Posts