سرجانی ٹاؤن میں رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر پرحملہ، اغوا کرنے کی کوشش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI MNA
سرجانی ٹائون میں رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر پرحملہ، اغوا کرنے کی کوشش

کراچی:شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایم این اے پر مبینہ حملے اور اغوا کی کوشش کی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر پر مبینہ حملے اور اغوا کی کوشش کی گئی۔

دہشت گردی، جان سے مارنے کی کوشش اور اغوا کی دفعات کے تحت واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

اس ضمن میں آفتاب جہانگیر نے بتایا کہ گزشتہ روز سرجانی میں غریب آبادی کے گھرمسمار کیے جا رہے تھے، قبضہ مافیا، کے ڈی اے اور پولیس کی ملی بھگت سے کارروائی کی جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں : ہم لڑکیوں کو اغوا کرتے ہیں اور منشیات کا عادی بنا کر بیچ دیتے ہیں،جرائم پیشہ خاتون کا اقرار

میں نے قانونی دستاویزات طلب کیں تو لوگوں نے حملہ کر دیا، سول کپڑوں میں کلاشنکوف بردار افراد نے فائرنگ کرکے ہراساں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عامر ہمایوں مرزا نامی شخص اور دیگر حملے واغوا میں ملوث ہیں، حملہ آوروں نے اپنا تعلق پیپلزپارٹی اور زرداری ہائوس سے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ اغوا کرنے، دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیاہے تاہم پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا۔

آفتاب جہانگیر نے کہا کہ واقع کی رپورٹ درج کرانے کے لیے تھانے جانا چاہا تو راستے میں روک لیا گیا، واقع کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Posts