سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان کے مطابق ان کے دل کے قریب خون جمع ہوچکا ہے جس کے باعث زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ترجمان عامر فدا پراچا کے مطابق انجیوگرافی کا مشورہ دیا ہے جبکہ ترجمان نے سفارش کی ہے کہ انہیں ماہر ڈاکٹر مہیا کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی شاعر علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر گارڈز کی تبدیلی کی شاندار تقریب
ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے کوئی پرائیویٹ میڈیکل بورڈ نہیں بنایا گیا جو شدید غیر ذمہ داری اور ایک مجرمانہ فعل ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ، جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے فیصلہ کیا کہ تندرست ہونے تک انہیں ہسپتال میں ہی رکھا جائے۔
سابق صدر آصف زرداری کی زیادہ تر میڈیکل رپورٹس 30 اکتوبر کو معمول کے مطابق قرار دے دی گئیں، جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے طبیعت دوبارہ خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر انہیں ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہونے لگی، تندرست ہونے تک ہسپتال میں رکھا جائے گا