بھارت میں حجاب کے تنازع کے درمیان کالج کا سکھ لڑکی سے پگڑی اتارنے پر زور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں حجاب کے تنازع کے درمیان کالج نے سکھ لڑکی سے پگڑی اتارنے کو کہا
بھارت میں حجاب کے تنازع کے درمیان کالج نے سکھ لڑکی سے پگڑی اتارنے کو کہا

بنگلورو: بھارت میں حجاب کا تنازع جاری ہے، اسی دوران بنگلورو کے ایک کالج نے عدالتی حکم کے مطابق ایک سکھ لڑکی سے پگڑی اُتارنےکو کہا۔

تفصیلات کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ کےعبوری حکم کے مطابق جب تک معاملہ نمٹ نہیں جاتا اس وقت تک پری یونیورسٹی اور انڈر گریڈ کالجز میں مذہبی علامات پہننے کی اجازت نہیں ہے۔ اس حکم کے سامنے آتے ہی کالجز طلباء کو مذہبی علامتیں پہننے سے روک رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ماؤنٹ کارمل پی یو کالج کے حکام نے ایک سکھ لڑکی کو ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرنے کے لیے اپنی پگڑی اتارنے کو کہا لیکن وہ نہیں مانی تاہم واقعے کی اطلاع جب اس کے والدین کو دی گئی تو ان کا کہنا تھا اس عدالتی حکم میں سکھوں کی پگڑی کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی فوج کیف میں داخل، چرنوبیل ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ، حملوں میں 137 افراد ہلاک

خیال رہے کہ بھارت میں یہ مہم اس وقت شروع ہوئی جب ملک کہ مختلف شہروں میں حجاب اُتارنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسلم طالبات کی جانب سے ملک کے کئی شہروں میں احتجاج بھی کیا گیا۔

Related Posts