ایمازون نے سیاہ فام جارج فلوئڈ کی موت کے وقت لی گئی تصویر والی شرٹ ہٹا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمازون نے سیاہ فام جارج فلوئڈ کی موت کے وقت لی گئی تصویر والی شرٹ ہٹا دی
ایمازون نے سیاہ فام جارج فلوئڈ کی موت کے وقت لی گئی تصویر والی شرٹ ہٹا دی

آن لائن خریدوفروخت کی سب سے بڑی ویب سائٹ ایمازون نے نہتے سیاہ فام جارج فلوئڈ کی موت کے وقت لی گئی تصویر والی شرٹ ہٹا دی ہے جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک پولیس کے اہلکار نے اپنے گھٹنے سے جارج فلوئڈ کو دبایا ہوا ہے جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جارج فلوئڈ نامی سیاہ فام شخص پولیس کسٹڈی کے دوران ہلاک ہوا جبکہ ایک تھرڈ پارٹی ری سیلر کی طرف سے امریکی ایمازون اسٹور پر یہ شرٹ فروخت کیلئے لگائی گئی تھی۔شرٹ ہٹانے کے بعد ایمازون نے شرٹ لگانے والے کے اکاؤنٹ پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

خریدوفروخت کی آن لائن ویب سائٹ ایمازون کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ خود ایمازون کی رہنما ہدایات میں جرائم، وارداتوں اور نسلی امتیاز پر مبنی تصاویر پوسٹ کرنے پر پابندی عائد ہے۔جارج فلوئڈ کی تصویر کو ایمازون کے ایک ملازم نے فلیگ کیا جس سے پتہ چلا کہ تصویر میں قابلِ اعتراض مواد موجود ہے۔

مذکورہ شرٹ ایمازون کے اسٹور پر دیگر کپڑوں کے ساتھ فروخت کیلئے رکھی گئی تھی جس سے پتہ چلتا ہے کہ شرٹ فروخت کرنے والا نسلی امتیاز کی حمایت کیلئے یہ شرٹ ایمازون پر فروخت کرنے والا تھا، تاہم ایمازون نے اسے اسٹور سے ہٹا دیا۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایمازون اسٹور سے شرٹ کو تو ہٹا دیا گیا، تاہم دیگر ٹی شرٹس اور بیس بال کیپس پر وہی تصویر بدستور موجود ہے جو ریٹیلر کیلئے دئیے گئے ایمازون کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔ ایمازون کا کہنا ہے کہ تمام فروخت کنندگان کو رہنما ہدایات کی پابندی کرنا ہوگی۔ 

Related Posts