زلفی بخاری کے بعد غلام سرور خان نے بھی بیرون ملک جانے کی تیاری کرلی، ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلفی بخاری کے بعد غلام سرور خان نے بھی بیرون ملک جانے کی تیاری کرلی، ذرائع
زلفی بخاری کے بعد غلام سرور خان نے بھی بیرون ملک جانے کی تیاری کرلی، ذرائع

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری جوکہ ملک سے باہر اپنے 3ساتھیوں کے ہمراہ جاچکے ہیں،ذرائع کے مطابق زلفی بخاری کے بعد غلام سرور خان نے بھی بیرون ملک جانے کی تیاری کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق رنگ روڈ منصوبہ کیس میں مرکزی کردار غلام سرور خان اور زلفی بخاری ہیں۔ زلفی بخاری تو ملک سے باہر جاچکے ہیں مگر اب غلام سرور خان بھی باہر جانے کی مکمل طور پر تیار کرچکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے غلام سرور خان اب تک جاچکے ہوتے مگر اُن کے بھائی کے انتقال کے باعث برادری کے افراد ان سے تعزیت کے سلسلے میں ملنے کے آرہے ہیں، جس کے باعث وہ نہ جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کے تیسرے روز غلام سرور خان اور ان کے ساتھ جو دوسرے لوگ شامل ہیں، بیوروکریٹ، صوبائی وزراء انہوں نے مکمل طور پر باہر جانے کی تیاری کرلی ہے، کیونکہ گزشتہ رات مزید ثبوت بھی وزیر اعظم عمران خان کے پاس پہنچ چکے ہیں۔

غلام سرورخان کی بھائی کی موت سے قبل جو ثبوت وزیر اعظم عمران خان کے پاس گئے تھے، جن میں واضح ثبوت تھے، 131ارب روپے کی جو خریداریاں ہوئی تھی، اس کے بعد مزید ثبوت وزیر اعظم عمران خان کے پاس کے پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملے کے بعد غلام سرور خان نے اپنے مذکورہ گینگ کے ساتھ مل کر وزیر اعظم عمران کو دھمکیاں بھی دیں کہ آپ یہ انکوائری رکوادیں، یہ مناسب نہیں ہوگا، لیکن وزیر اعظم عمران خان نے ابھی تک کسی بھی دھمکی کو نہیں مانا۔

ذرائع کے مطابق رنگ روڈ اسکینڈل میں جو بھی لوگ شامل ہیں، خصوصی طور پر جو اگلی فلائٹ ہوگی وہ غلام سرور خان اور ان کے ہمنواؤں کی ہوگی، اسی طرح جو بھی اس میں کردار شامل ہیں، 10سے 12افراد وہ بجٹ کے دوسرے یا تیسرے روز اڑان بھر جائیں گے، اور پاکستان کو چھوڑ جائیں گے۔

کیونکہ تحقیقات شروع ہورہی ہیں، ان تحقیقات کے شروع ہونے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان سے کہا گیا ہے کہ ان افراد کا نام ای سی ایل میں ڈلوایا جائے، کیونکہ زلفی بخاری نے بھی یہی کہا تھا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیں، میں فرار نہیں ہوں گا، مگر اب وہ بیرون ملک جاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ ان افراد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے، مگر اتنی جلدی یہ ممکن نہیں کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، ذرائع کے مطابق یہ تمام لوگ جو رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے کے مرکزی کردار ہیں یہ بجٹ کے دوسرے یا تیسرے روز ملک سے چلے جائیں گے۔

Related Posts