لاہور:احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع جبکہ مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔
لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 12 نومبر، جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی ۔حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل لا کر عدالت میں پیش کیاگیا ۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ رمضان شوگر مل کیس کا ریفرنس کب دائر ہوگا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد جلد دائر کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس