مسلمان شان صحابہ کی توہین،بے ادبی برداشت نہیں کر سکتا،راجہ محمد صادق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلمان شان صحابہ کی توہین،بے ادبی برداشت نہیں کر سکتا،راجہ محمد صادق
مسلمان شان صحابہ کی توہین،بے ادبی برداشت نہیں کر سکتا،راجہ محمد صادق

اسلام آباد: جوڑی راجگان میں الاعیان جوڑی کے زیر اہتمام شان صحابہ کی ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں مختلف مکتبہ فکر اور سیاسی لوگوں نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد صادق نے کہا شان صحابہ اور توہین رسالت ؐ برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم ؐاور صحابہ کی اطاعت اور اتباع مسلمانوں پر واجب قرار دی ہے اور مسلمانوں پر بھی رسول اکرم ﷺ اور ان کے صحابہ کی عزت و ناموس اور آبرو کا احترام کرنا اور اس کی حفاظت کرنا واجب قرار دیا۔

جب تک آپ ﷺاور صحابہ کرام کی سچی محبت دل میں موجود نہیں کوئی آپ ﷺ کی پیروی کیسے کر سکتا ہے؟ اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی و محبت کیسے حاصل کرسکتا ہے۔ایک مسلمان کے نزدیک شان صحابہ کی محبت عین ایمان ہے، مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن صحابہ کی شان اقدس میں ادنیٰ سی گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شان صحابہ اور امت مسلمہ کے مابین وہی ربط تعلق ہے جو جسم و جان کا ہے، شان صحابہ اسلامیہ کا اہم ترین فریضہ ہے، مسلمان شان صحابہ کی توہین،تنقیص،بے ادبی برداشت نہیں کر سکتا۔

مسلم حکمران سابقہ مسلم ہیروز کی زندگیوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے ایمانی جذبات سے حکومت کو چاہیے شان صحابہ کوسرکاری سطح پرگستاخ صحابہ کے لیے سخت قانون تیار کیا جائے۔ ایسے شیطانی افراد کے قبیح اعمال کا توڑ بھی بڑی سمجھ بوجھ اور دانش مندی سے دینا ضروری ہے۔

آزادی اظہار کے نام پر کسی کے جذبہ ایمانی کو مجروح کرنے اور مقدس ترین ہستیوں کے بارے میں گستاخی کی اجازت کسی طرح بھی نہیں دی جا سکتی۔لہٰذا ایسے بد بخت اور بد طینت افراد کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔

نصاب تعلیم میں تبدیلیاں اور فحاشی کو عام کر کے تہذیبی بد تمیزیاں روا رکھیں اور ساتھ ہی ساتھ ان گنت مرتبہ چھوٹے بڑے واقعات میں توہین قرآن و توہین رسالت کا تسلسل جاری رکھا،ہر بار ان واقعات پر رد عمل ظاہر ہوا۔

تاہم بے وقوف گورے اپنی انتھک کوششوں کے نتیجے میں یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ وہ اس امت کو بے حس کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں۔لہٰذا اس مرتبہ جس درجے کی گستاخی کا ارتکاب کیا، انہوں نے یہ ٹیسٹ کیا ہے کہ امت شاید اسے ہضم کر لے گی لیکن غیر ت مند قومِ مسلم کے شدید رد عمل سے ان کے عزائم مٹی میں مل گئے۔

Related Posts