کراچی، ایس بی سی اے نے بلڈر مافیا کے خلاف 5مقدمات درج کرادئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات جاری، بلڈر مافیا کے خلاف 5مقدمات درج
کراچی میں غیر قانونی تعمیرات جاری، بلڈر مافیا کے خلاف 5مقدمات درج

شہرِ قائد کے علاقے لیاقت آباد، عزیز آباد اور سپر مارکیٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی مدعیت میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر مافیا کے خلاف 5 مقدمات درج کرادئیے گئے ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، دیگر 30 سے زائد مقامات کی نشاندہی کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق رضویہ گلبہار،ناظم آباد حیدری، نارتھ ناظم آباد اور تیموریہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی مقدمات کے اندراج کی تیاری شروع کردی گئی۔ایم ایم نیوز کو حاصل ہونے والے دستاویزات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر عبدالخالق چنا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ناظم جوکھیو سے لوکیشن میچ کرگئی، جام اویس کیخلاف کیس مضبوط

کراچی، سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ

عبدالخالق چنا کی مدعیت میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت نمبر 26/205 فراز محمد انور نامی بلڈر کی سرپرستی میں تعمیر کرائی جارہی تھی جسکے خلاف مقدمہ نمبر 918/2021 رواں ماہ کے ابتدائی ایام میں درج کیاگیا جبکہ دوسرا مقدمہ لیاقت آباد میں درج ہوا جس پر کارروائی کی جائے گی۔ 

لیاقت آباد میں  ایف آئی آر نمبر 919/2021 بلڈر ذاکر شوکت علی کے خلاف درج ہوئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کے مطابق لیاقت آباد بی ایریا میں واقع پلاٹ نمبر 6/33 پر غیرقانونی تعمیرات کی گئیں۔ تیسرا مقدمہ بلال نامی شخص کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر کی مدعیت میں درج ہوا۔

ایف آئی آر نمبر 920/2021 کے متن کے مطابق بلال نامی شخص پلاٹ نمبر 8/32 پر بھی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں جبکہ چوتھا مقدمہ نمبر 703/2021 بلڈر حامد بیگ کے خلاف درج کیا گیا۔ حامد بیگ پر بھی غیر قانونی تعمیرات کا الزام عائد ہے۔ 

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالخالق چنا کے مطابق مکان نمبر 4/496 پر غیرقانونی تعمیرات حامد بیگ کی جانب سے جاری تھی جس کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف پانچواں مقدمہ عزیز آباد تھانے میں درج ہوا۔

ایف آئی آر نمبر 1205/2021 میں بلڈر شوکت نور محمد کو نامزد کیاگیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے علاقائی افسر محمد ذیشان احمد کی جانب سے مقدمہ درج کیاگیا۔ متن کے مطابق شوکت نور محمد عزیز آباد بلاک 8میں پلاٹ نمبر آر 1337 پر غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہے۔

کراچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ضلع وسطی میں ایک روز میں 5 مقدمات درج ہوئے جبکہ رضویہ،گلبہار، ناظم آباد،حیدری،نارتھ ناظم آباد اور تیموریہ سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

مقدمات کے اندراج کے بعد پولیس غیر قانونی تعمیرات میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہ کرسکی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کاشف بیٹر نامی شخص پورے نیٹ ورک کی سرپرستی کررہاہے۔ ایس بی سی اے نے کاشف بیٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

Related Posts