کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے 2 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے 2 افراد جاں بحق
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے 2 افراد جاں بحق

شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے موذی مرض کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3600 سے زائد ہے۔

لانڈھی کا 25 سالہ نوجوان جمعے کی شب ڈینگی کے باعث انتقال کر گیا جبکہ شہزاد نامی نوجوان کے لواحقین اسے ایک روز قبل جناح ہسپتال میں علاج کی غرض سے لائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان کڈنی انسٹیٹیوٹ میں نئے ڈائلیسز یونٹ کا افتتاح کردیا

صفورہ چوک کے نجی ہسپتال میں زیر علاج 31 سالہ شخص   کی وفات بھی ڈینگی کے باعث ہوئی جس کے بعد اب تک شہر قائد میں ڈینگی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

حکومت سندھ نے ڈینگی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت اور کمشنر کو وائرس کے انسداد کے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ مرض کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے تمام جوہڑوں، ندی نالوں اور سوئمنگ پولز کی فیومیگیشن کا عمل فوری طور پر انجام دیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے  ایمبولینس سروس کے لیے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا  جبکہ یہ اعلان عوام کے لیے خدمات کو بہتر بنانے اور انتظامی امور چلانے کے حوالے سے سامنے آیا ۔

 موجودہ  دور میں آر ایم ایس کہلانے والی امن ایمبولینس سروس  کے لیے تمام تر فنڈز پہلے ہی سندھ حکومت کی طرف سے مہیا کیے جا رہے ہیں، تاہم سروس چلانے کے لیے امن فاؤنڈیشن کے عملے کو ملازمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: امن ایمبولینس سروس کے لیے سندھ حکومت کی 41 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گرانٹ

Related Posts