تیزگام آتشزدگی: جاں بحق ہونے والے 74 افراد میں سے 17 کی شناخت ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیزگام آتشزدگی: جاں بحق ہونے والے 74 افراد میں سے 17 کی شناخت ہو گئی
تیزگام آتشزدگی: جاں بحق ہونے والے 74 افراد میں سے 17 کی شناخت ہو گئی

تیزگام آتش زدگی کے افسوسناک حادثے کے باعث جاں بحق ہونے والے 74 افراد کی لاشوں  میں سے اب تک 17 کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ شناخت کے عمل کی تکمیل 10 روز تک متوقع ہے۔

لیاقت پور، رحیم یار خان اور ملتان کے ہسپتالوں میں موجود جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ45 ورثاء کے ڈی این اے کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لاہور روانہ کیے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیز گام ایکسپریس حادثہ:58 افراد کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی

شیخ زید ہسپتال میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرحانہ خالد کے مطابق 62 لاشیں لائی گئیں جن میں سے 5 کی شناخت ہوئی اور 4 کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

ہسپتال میں 57 ناقابل شناخت لاشوں کے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے ہیں جبکہ لائے گئے 17 زخمیوں میں سے 9 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، 8 مریضوں کے لیے ڈاکٹرز نے سرجری کی تجویز دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ٹرین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث لگنے والی آگ سے 74 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔

رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین  کی 3 بوگیوں میں آگ لگی جس  کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی سے لاہور جانے والی تیزگام ایکسپریس  میں لیاقت پور کے ٹانوری اسٹیشن، چک نمبر 6، چنی گوٹھ کے قریب آگ لگی جبکہ رحیم یارخان کی ریسکیو خان پور اور لیاقت پور کے ساتھ ساتھ ریلوے پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔

  مزید پڑھیں: رحیم یار خان: ٹرین میں آگ لگنے کے باعث 74افراد جاں بحق ، 40 زخمی

Related Posts