کراچی سے ہمسائے نے 13 سالہ بچی اغواء کرلی، ملزم خاندان سمیت فرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیوہ خاتون کی 16سالہ بیٹی اغواء، پولیس نے تلاش شروع کردی
بیوہ خاتون کی 16سالہ بیٹی اغواء، پولیس نے تلاش شروع کردی

کراچی: ہمسائے نے 13 سالہ بچی کو اغواء کرلیا، پولیس واقعے کی تحقیقات سے گریزاں ہے جبکہ ملزم خاندان سمیت فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے 13 سالہ بچی رخسانہ کو اسکول کے گیٹ سے اغواء کیا گیا جس کی خبر اسکول کے دوستوں نے والدین کو فراہم کی۔ لواحقین نے بچی کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ناظم جوکھیو قتل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

خاتون کابھتیجے پر مبینہ جنسی زیادتی کا الزام،زبان کھولنے پر قتل کی دھمکیاں

بچوں نے بتایا کہ رخسانہ کے اغواء میں ایک شخص غلام مرتضیٰ ملوث ہے جو اسی محلے کا رہنے والا اور بچی کا پڑوسی بتایا گیا۔ محلے داروں کی مدد سے بچی کے والدین غلام مرتضیٰ کے گھر پہنچ گئے۔

گھر پہنچنے پر پتہ چلا کہ غلام مرتضیٰ اپنے اہلِ خانہ کو ساتھ لے کر گھر سے فرار ہوچکا تھا۔ بچی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کرکے بچی کی بازیابی کی اپیل کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے بچی کی تلاش شروع کی۔ اسی دوران اغواء کاروں نے بچی کے والدین سے رابطہ کیا اور بتایا کہ رخسانہ کندھ کوٹ کے ایک وڈیرے کے پاس ہے۔

اغواء کاروں نے بچی کے والدین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی مدد سے باز رہیں، پولیس تو کیا، حکومت بھی وڈیرے سے بچی حاصل نہیں کرسکے گی۔ وڈیرہ چاہے گا تو بچی واپس مل جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں سے دھمکی ملنے کے بعد پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ گئی۔ بچی کی بازیابی کیلئے کندھ کوٹ روانگی سمیت کوئی بھی آپشن زیرغور نہیں۔ والدین اپنی بچی کی بازیابی کیلئے پریشان ہوگئے۔ 

 

Related Posts