کراچی : انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات کی مارکس شیٹس تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔

کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز منگل2دسمبر 2019 سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایسی عمر میں دلہن بنی جب معلوم نہیں تھا شادی کیا ہوتی ہے‘ اسکارلٹ جانسن

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر BIE/EG/220/2019 کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان بروز منگل 3 دسمبر 2019 کو دوپہر گیارہ بجے کیا جائے گا۔

نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ طلبا اپنے نتائج اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ (Android App) کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts