عید کی 10چھٹیوں سے صنعت کو بہت نقصان ہو گا، زبیر موتی والا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنعتکاروں کا مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق
صنعتکاروں کا مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :چیمبر آف کامرس کے بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں 10 دن صنعت بند ہو گی تو انڈسٹری کو بہت نقصان ہو گا۔

عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہا کہ عید کی چھٹیاں 3سے 4دن ہونی چاہئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ صبح 6 بجے دکانیں کھولنا کراچی کے تاجروں کا مزاج نہیں، اس کیلئے دن 12 سے رات 12 تک وقت دیں۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اوقات کو اسمارٹ طریقے سے مینج کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: عوام کوازخودکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے ہونگے،ایس ایم منیر

اس سے قبل پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر 6 روز کی تعطیلات کے اعلان کو مسترد کردیا تھا۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( پی پی ایم اے ) کے سابق چیئرمین ڈاکٹر قیصر وحید کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارما صنعت کو ان طویل تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان تعطیلات کی وجہ سے کورونا بحران کے دوران ملک میں ادویات کی قلت کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اسے بھی تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

Related Posts