کراچی میں ڈینگی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI will hold meetings in Sindh After Corona: Khurram Sher Zaman
khurram-sher-zaman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کی شرح میں دن بہ دن اضافہ کے باوجود محکمہ صحت سندھ کی خاموشی افسوسناک ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے سیکڑوں کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود بھی محکمہ صحت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ۔اب تک ڈینگی سے سینکڑوں افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ روز بھی ڈینگی سے ایک خاتون اور بچے کی ہلاکت ہوئی ہے۔ میڈیا سیل کراچی سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ سندھ خصوصاً کراچی اب مہلک بیماریوں کا گڑھ بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ویکسین لانا اور ہر صوبے کی ضرورت پوری کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے ،ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

محکمہ صحت کی ازلی نااہلی سے پہلے لاڑکانہ کو ایڈز ہوا اور اب کراچی بیماریوں کی فہرست میں صف اول ہے۔ صوبے میں تیزی سے پھیلتی بیماریاں حکومت سندھ اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہیں۔

حکومت سندھ ہوش کے ناخن لیں اورحکومت صوبے بھر خصوصاً کراچی میں صحت کی ایمرجنسی کا نفاز کرے اور شہریوں میں بیماریوں سے بچاو کے لیے آگاہی مہم شروع کرے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ محکمہ صحت ان بیماریوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی پروگرام ترتیب دے۔شہر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاو کے لیے مچھر مار اسپرے مہم شروع کی جائے۔

Related Posts