امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zalmay Khalilzad
افغانستان سے فوج جا رہی ہے، امریکہ ساتھ نہیں چھوڑ رہا، زلمے خلیل زاد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: افغانستان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی  زلمے خلیل زادآج پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پاکستانی حکام کے ساتھ ساتھ عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔  

افغان مسئلے کے حوالے سے زلمے خلیل زاد کا دورہ بہت اہم  قرار دیا جا رہا ہے۔ زلمے خلیل زاد امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے ساتھ ساتھ افغان مسئلے کے حوالے سے دیگر معاملات پر بھی گفت و شنید کریں گے ۔

افغان نژاد زلمے خلیل زاد کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دورے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں دوحہ جا رہا ہوں اور اسلام آباد میں ٹھہر کر جاؤں گا۔ دوحہ میں اگر طالبان نے مثبت ردِ عمل دیا تو ہم اپنا کردار ادا کرتے ہوئے جس معاہدے پر کام کر رہے ہیں اس کو مکمل کریں گے۔

یاد رہے کہ زلمے خلیل زاد طالبان سے 8 بار مذاکرات کر چکے ہیں اور اس حوالے سے کئی مثبت اعلانات بھی سامنے آئے ہیں، اور  گزشتہ ماہ زلمے خلیل زاد پاک افغان اقتصادی تعاون کو بہتر کرکے خطے کو آگے لے جانے کے عزم کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

Related Posts