پاکستان میں عدم استحکام خطے میں جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔زلمے خلیل زاد

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان
زلمے خلیل زاد کا دو روزہ دورہ پاکستان تفصیلات جاری

واشنگٹن: امریکا کے سابق نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام خطے میں جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے متعدد ٹوئٹر پیغامات میں امریکا کے سابق نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام خطے کو غیر مستحکم کرسکتا ہے اور جنگ کا باعث سکتا ہے۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدان حالات قابو میں رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بچانا ہے تو عدالتی حکم ماننا ہوگا، زلمے خلیل زاد

ٹوئٹر پیغام میں سابق نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ ایک میز پر بیٹھ کر باہمی اختلافات دور کریں۔ مجھے پاکستان کے مقامی تنازعات نے اپنے خیالات کے اظہار پر مجبور کیا ہے۔

دریں اثناء اپنے ایک انٹرویو کے دوران زلمے خلیل زاد نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں تیزی سے  بڑھتے ہوئے اقتصادی، سیاسی اور سلامتی کے بحران کے متعلق  فکر مند ہوں۔ پاکستان تیزی سے غیر مستحکم، غریب اور کم محفوظ ملک بنتا جارہا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے پنجاب میں الیکشن کرانے کے حکم پر زلمے خلیل زاد کا بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے ملکی قیادت پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھل کر تائید کی۔ 

افغانستان کے لیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد گزشتہ ماہ ایک بار پھر پاکستانی حکومت کے خلاف بول پڑے، اور پنجاب میں الیکشن کرانے کے حکم پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

 

Related Posts