پنجاب کے ہسپتالوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے علاج کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب کے ہسپتالوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے علاج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس جدید ٹیکنالوجی سے بیماریوں کی فوری تشخیص ممکن ہوگی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اسپتالوں میں سافٹ وئیرز لاگو کرے گا۔

نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے سرکاری ہسپتالوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کے آغازکی خوشخبری سنادی، اب پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام رائج کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق پاکستان میں صحت کے نظام میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کے بہت زیادہ فوائد مرتب ہوسکتے ہیں، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین کو تمام معلومات فراہم کی جائیں گی، آئندہ مشین اپنی معلومات کی بنیاد پرہمیں رہنمائی فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری ایپلی کیشن آؤٹ بریک الرٹ بھی متعارف کروارہے ہیں،پہلے فیزمیں جناح ہسپتال اور پی کے ایل آئی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم رائج کیا جائے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس نظام سے صحت کے دونوں محکمہ جات کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت پاکستان کا مصنوعی ذہانت (AI) میں 10 لاکھ افراد کو تربیت دینے کا فیصلہ

نگران وزیر صحت نے مزید کہا کہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایچ آئی ایم ایس سسٹم کے تحت آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام کوفعال بنایاجائے گا، ٹیچنگ ہسپتالوں کو پیپرلیس کرنے کی کوشش کررہے ہیں،خواہش ہے کہ جدیدسائنس کی مددسے ہم عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچاسکیں گے،آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام سڑک پر حادثات کے بعد مریض کے علاج میں بھی بہت معاون ثابت ہوگا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم صحت کے شعبہ میں تشخیص، علاج اور پروینشن میں معاون ثابت ہوگا، آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم صحت کے نظام میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا، اور اس کے بہت اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کچھ ہی مہینوں میں فائدہ دینا شروع کردے گا۔

نگران وزیر صحت نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام کے ذریعے کلینکل آڈٹ بھی کریں گے۔آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام کے ذریعے ادویات کے اثرات کی تشخیص سے مریضوں کے محفوظ علاج کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Related Posts