سوال
استعمال کے زیورات پر زکات کا کیا حکم ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب
سونا چاندی خواہ زیورات کی شکل میں ہوں یا کسی شکل میں فقہائے احناف کے ہاں بقدرِ نصاب ہونے کی صورت میں ان پر زکاۃ واجب ہے، سونے اور چاندی میں زکاۃ واجب ہونے کے جو دلائل ہیں وہ عام ہیں، ان میں زیورات یا غیر زیورات کی تفصیل نہیں ہے، نیز بعض احادیث میں صراحت کے ساتھ استعمال شدہ زیورات کی زکاۃ کی عدم ادائیگی پر سخت وعید ذکر ہے، چنانچہ سونے کے زیورات استعمال میں ہوں یا استعمال سے زائد ہوں ہر صورت زکوۃ فرض ہے۔ و اللہ اعلم