یمنیٰ زیدی نے اپنے ”وائرل ڈانس“ پر کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یمنیٰ زیدی نے اپنے ”وائرل ڈانس“ پر کیا کہا؟
یمنیٰ زیدی نے اپنے ”وائرل ڈانس“ پر کیا کہا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی ہی وائرل ڈانس کی ویڈیو پر رد عمل دیا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں سرخ جوڑا زیب تن کیے نجی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے دیکھا گیا تھا۔

اپنی ہی فلم نایاب کے گانے پر’شیندی ’پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے رقص کا ایسا مظاہرہ کیا کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکارہ کے چاہنے ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by yumnaz crazy fan (@dazzling_yumna)

ویڈیو وائرل ہوتے ہی جہاں صارفین نے یمنیٰ زیدی کی ڈانس کو سراہا، وہیں بعض افراد نے ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے رقص کو بیکار قرار دیا۔

اداکارہ نے خود ہی ہنستے ہوئے اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے تو لگتا ہے کہ میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی کر سکتی ہوں لیکن دوسروں کو ایسا نہیں لگتا تو الگ بات ہے‘۔

یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ مجھے ڈانس سے بیحد پیار ہے اور مجھے ڈانس کرنا اچھا لگتا ہے۔

Related Posts