لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن میں مقبول یوٹیوبر رجب بٹ، سوشل میڈیا شخصیت مان ڈوگر اور دیگر تین افراد کے خلاف ریپ، بلیک میلنگ اور غیر قانونی قید کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر کے خلاف مقدمہ نواب ٹاؤن میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیاگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کی سلمان حیدر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، وہ اسکے ساتھ مختلف ریسٹورنٹس پر اکثرو بیشتر جاتی رہی، سلمان نے رائیونڈ روڈپر ایک گھر میں بلا کر اسے نشہ آور چیز پلا کر جنسی زیادتی کی اور وڈیو بھی بنائی۔
ملزمان نے نازیبا ویڈیو بنائیں اور بلیک میل کرتے رہے جبکہ نازیبا وڈیو درخواست گزار کی بہن کو بھی دکھائی گئی جس پر دونوں بہنوں نے سلمان اور رجب سے رابطہ کرکے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق دونوں بہنیں سلمان کو منع کرنے اسکے گھر گئے، وہاں موجود رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر نے کمرہ میں بند کردیا،سلمان اور جہانگیر بٹ بھی ساتھ تھے،جواد حیدر نے ان بہنوں کا موبائل پکڑ کر “ری سیٹ ” کردیا جسکے بعد دھمکا کر وہاں سے نکال دیا۔نو اب ٹاؤ ن پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کے قابل اطلاق سیکشنز کے تحت درج کی گئی ہے۔ دعوؤں کی تصدیق اور ہر ملزم فریق کے کردار کو واضح کرنے کے لیے فی الحال تحقیقات جاری ہیں۔