پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اقدام، یونس خان کو قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اقدام، یونس خان کو قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اقدام، یونس خان کو قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کو 2022ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جس کے دوران یونس خان بیٹنگ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ارشد خان کو قومی ویمن ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کو ہائی پرفامنس سینٹر کی سربراہی کی پیش کش کی تھی۔

 پی سی بی کے تحت یونس خان پہلے ہی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ ذرائع نے 4 روز قبل  دعویٰ کیا کہ یونس خان کو کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کیلئے کل وقتی ملازمت کی پیشکش بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں: یونس خان کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں سربراہی کی پیشکش

Related Posts