کرکٹ بورڈ کی یونس خان کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں سربراہی کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کی طرف سے یونس خان کو ہائی پرفارمنس سینٹر کی سربراہی کی پیشکش
پی سی بی کی طرف سے یونس خان کو ہائی پرفارمنس سینٹر کی سربراہی کی پیشکش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کو ہائی پرفامنس سینٹر کی سربراہی کی پیش کش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے تحت یونس خان پہلے ہی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یونس خان کو کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کیلئے کل وقتی ملازمت کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

رواں برس کے دوران یونس خان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے دوران بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ رہے تاہم زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے انہوں نے خدمات پیش کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

دسمبر اور آئندہ برس جنوری میں بھی یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کیلئے دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران خدمات پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ گزشتہ برس پی سی بی نے پاکستان کی جونیئر اور اے ٹیمز کیلئے یونس خان کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر بھی گفت و شنید کی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پی سی بی نے یونس خان کو مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ برقرار رکھنے سے اتفاق کیا۔ یونس خان کا کام ہر سطح پر سراہا گیا جس کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ ان کی خدمات مستقبل میں بھی حاصل کی جائیں۔

دو ماہ قبل یونس خان کہاں ارو کس کردار میں خدمات مہیا کریں گے، اس کی تفصیلات طے کی جارہی تھیں اور ستمبر میں ہی پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو اور یونس خان کی طے شدہ ملاقات نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی یونس خان سے مطمئن، مستقبل میں سسٹم میں رکھنے کا فیصلہ

Related Posts