لاہور میں اسکول کے باہر سے نوجوان طالبِ علم ارحم کے اغوا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان طالبِ علم کے اغوا کا واقعہ تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پہلے ہی جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ مسلح ملزمان نے دن دہاڑے اسکول کے باہر سے نوجوان طالبِ علم کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔
پاکستان میں ٖغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے مہلت کا آج آخری روز
طالبِ علم نے ملزمان کو اغوا کرکے لے جانے سے روکنے کیلئے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے متاثرہ نوجوان پر تشدد کیا۔ طالبِ علم کی مدد کیلئے قریب انے والے افراد کو بھی اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دیں جس کے نتیجے میں شہری جائے واردات سے دور ہو گئے۔
کافی دیر تک مزاحمت کے باوجود تھانہ ستوکتلہ کی پولیس جائے واردات تک نہ پہنچ سکی۔ لاہور پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔
بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوجوان ارحم اپنے تایا کے قتل کیس کی پیروی کررہا تھا۔ ملزمان مصطفیٰ اور منشا ٹلی نے اسے اغوا کر لیا جس کا مقصد متاثرہ طالبِ علم کو مقدمے کی پیروی سے باز رکھنا ہوسکتا ہے۔